باجوڑ میں افسوسناک واقعہ،فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، علاقے میں سرچ آپریشن

باجوڑ میں افسوسناک واقعہ،فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، علاقے میں سرچ آپریشن

تحصیل لوئی ماموند کے علاقے ترخو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سعید اللہ شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل سعید اللہ ان دنوں چھٹی پر تھے اور ان کا تعلق کٹکوٹ ماموند سے تھا۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش ہر ممکن طریقے سے کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی میت ڈی ایچ کیو اسپتال باجوڑ خار منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Scroll to Top