عظمت اللہ عقاب
سنو نیوز کی جانب سے 170 ملازمین کی اچانک برطرفی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ادارے کے سرکاری اشتہارات بند کر دیے۔
برطرف ہونے والوں میں اسلام آباد بیورو کے 6 رپورٹرز، 4 کیمرہ مین، کاپی ایڈیٹرز، 10 ٹیکنیکل ایکسپرٹس، ڈرائیورز، ریسیپشنسٹ اور میک اپ آرٹسٹ شامل ہیں۔
ان تمام میڈیا پروفیشنلز کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے یکمشت فارغ کیا گیاجس پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، جرنلسٹس رائٹس پروٹیکشن فورم اور دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
سوشل میڈیا اور صحافتی حلقوں کے سخت ردعمل کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے آج 11 مئی 2026 کو سنو ٹی وی پر فوری طور پر سرکاری اشتہارات بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔





