کوہاٹ: آل این ایم ڈیز ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 7 مارچ 2025 کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا،
جس میں مہمند کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ میں حصہ لینے والی 8 ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر شرکت کے لیے منتخب کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر خرم (کمانڈر کوہاٹ ٹاسک فورس) نے ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی کی محنت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں قبائلی طالبات کے لیے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کا تعلیمی اور ثقافتی دورہ
انہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں سے کوہاٹ میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ زندہ ہو رہی ہیں، اور مستقبل میں قومی سطح کے ایونٹس اور تربیتی کیمپس یہاں منعقد کیے جائیں گے۔
یہ ایونٹ کوہاٹ میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جس نے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع فراہم کیا۔