روزانہ ایک انڈا کھانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟ حیران کن فوائد سامنے آگئے

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں کا باقاعدہ استعمال دماغی بیماری ڈیمینشیا کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے، جس سے عمر رسیدہ افراد کی ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق انڈے چاہے فرائی کیے جائیں یا ابال کر کھائے جائیں، دونوں صورتوں میں ان کا استعمال دماغی بیماریوں کے خطرے میں کمی سے جڑا ہوا پایا گیا ہے۔

مطالعے میں 65 برس سے زائد عمر کے تقریباً 40 ہزار افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ جو افراد باقاعدگی سے انڈے کھاتے تھے ان میں الزائمرز بیماری کی تشخیص کا امکان کم تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جو افراد ہفتے میں کم از کم پانچ دن روزانہ ایک انڈہ کھاتے تھے، ان میں ڈیمینشیا کا خطرہ ان افراد کے مقابلے میں 27 فیصد تک کم دیکھا گیا جو انڈے بالکل نہیں کھاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی موجودہ صورتحال ان کے اپنے رویے کا نتیجہ ہے، رانا ثنااللہ

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ مہینے میں صرف ایک سے تین بار انڈے کھانے والوں میں الزائمر کا خطرہ 17 فیصد کم، جبکہ ہفتے میں دو سے چار انڈے کھانے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 20 فیصد تک کم پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ انڈے جیسے عام اور سستے غذائی اجزا دماغی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تاہم مزید تحقیق کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Scroll to Top