محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے وسط تک موسم ٹھنڈا رہے گا ، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سر د اور خشک رہنے کا امکان ہے
صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔مری ، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے
کشمیر میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے ۔