بنوں جانی خیل میں پاک فوج اور مقامی عمائدین کا اہم جرگہ

بنوں : ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں پاک فوج اور مقامی عمائدین کے درمیان ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔

جرگے میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال، شدت پسند سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جرگے کے دوران فوجی حکام نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شدت پسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے پر زور دیا،

حکام نے افغانستان سے ممکنہ دراندازی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

اس موقع پر مقامی مشران نے امن و امان کے قیام اور انسداد دہشت گردی اقدامات میں پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جرگے میں علاقے کی ترقیاتی ضروریات اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دیرپا امن کے لیے ریاستی اداروں اور مقامی آبادی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Scroll to Top