پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار جم میں ورزش کے دوران حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ کاردار روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک گھنٹہ ٹریننگ کرتی ہیں۔ آج وزن اٹھانے کی مشق کے دوران باربل (راڈ) درست طور پر فکس نہ ہونے کے باعث وہ سر پر لگنے سے زخمی ہو گئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی ایم پی اے کو سروسز ہسپتال لاہورمیں طبی امداد دی گئی جہاں ان کے سر پر ٹانکے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار، کامران شاہد
ابتدائی علاج کے بعد عظمیٰ کاردار کو گھر روانہ کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حادثے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں تاہم آج وزن کی ٹریننگ کے دوران احتیاط نہ برتنے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔





