بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے آبادی میں اضافے کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تیسری اور چوتھی اولاد کی پیدائش پر والدین کو نقد رقم دی جائے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت تیسری اولاد کی پیدائش پر 30 ہزار روپے جبکہ چوتھی اولاد کی پیدائش پر 40 ہزار روپے فوری طور پر والدین کو دیے جائیں گے، تاکہ خاندانوں کو براہِ راست مالی مدد فراہم کی جا سکے۔
وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ دنیا میں شرح پیدائش میں کمی ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اس لیے بچوں کو “قومی اثاثہ” سمجھنا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جلد “چلڈرن آر ویلتھ” کے نام سے ایک خصوصی پروگرام شروع کرے گی، جس کا مقصد آبادی میں توازن برقرار رکھنا اور خاندانی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جانوروں کے ساتھ سفر کرنے والوں کے لیے اہم وارننگ جاری
حکام کے مطابق آنگن واڑی مراکز کو مزید فعال کیا جا رہا ہے جبکہ ماں اور بچے کی غذائی ضروریات کو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل “تالی کی وندنام” اسکیم کے تحت پہلے ہی ماؤں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد زچہ و بچہ کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانا ہے۔





