ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے آئئدہ عمرہ سیزن کے کیلنڈر کا اعلان کیا ہے، جس میں ویزے، معاہدوں اور زائرین کی آمد سے متعلق اہم تاریخوں اور الیکڑانک خدمات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
یہ وزارت کی ان جاری کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور عمرہ زائرین کو بہترین تجربہ فراہم کرنا ہے۔
کیلنڈر کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا اور زائرین کی مملکت آمد کا آغاز 31 مئی 2026 سے ہوگا۔ عمرہ زائرین یکم جون 2026 سے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکیں گے اور مکہ میں داخل ہوسکیں گے۔
عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے جبکہ عمرہ زائرین کے مملکت میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 ہے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ 7 اپریل 2027 عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے، اب فیصلہ کرنا ہوگا، ٹرمپ
وزارت نے عمرہ کپمنیوں اور بیرون ملک ایجنٹس پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ شیڈول کی پابندی کریں۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ تمام ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ پورے سیزن کے دوران اعلی معیار کی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن 27مئی کو عیدالاضحیٰ منائی جائیگی کیونکہ ہفتہ کوسعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا تھا، اتوار کو پاکستان میں بھی چاند نظر آگیا ہے ۔
یوں 26مئی کو حج کے بعد 4دنوں بعد ہی عمرہ سیزن کا آغاز ہو جائیگا۔حج سیزن کا آغاز ہونے پر بغیر پرمٹ مکہ مکرمہ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔





