مردان شیرگڑھ سے صبح سویرے افسوسناک خبر سامنے آگئی

خلیل اللہ مہمند

تخت بھائی: شیرگڑھ کے علاقے نور سی این جی کے قریب پیش آنے والے واقعے میں 16 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول زکریا ولد گل شیر سکنہ ربنواز بانڈہ شیرگڑھ پر مبینہ طور پر عرفان اور افتخار نامی افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قانونی کارروائی کیلئے آر ایچ سی شیرگڑھ منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول پیشے کے لحاظ سے مستری کاریگر تھا اور وہ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جس کی اچانک موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، نیا شیڈول جاری

شیرگڑھ پولیس نے مقتول کی والدہ خالدہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top