ناسا کی بڑی کامیابی، خلا میں روشن کہکشاں کی نئی جھلک جاری

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک نئی اور حیران کن کہکشاں کی تصویر جاری کی ہے جو زمین سے کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق “میسیئر 77” یا “سکوئڈ گلیکسی” نامی یہ کہکشاں زمین سے تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ نوری سال دور سیٹس نامی کہکشاؤں کے جھرمٹ میں واقع ہے۔

یہ کہکشاں ساخت کے لحاظ سے ہماری ملکی وے جیسی بارڈ اسپائرل کہکشاں ہے، تاہم اس کا مرکزی حصہ غیر معمولی حد تک روشن ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس غیر معمولی روشنی کی بنیادی وجہ کہکشاں کے مرکز میں موجود ایک فعال بلیک ہول ہے، جسے ایکٹو گیلیکٹک نیوکلیئس کہا جاتا ہے۔

یہ دیوقامت بلیک ہول سورج سے تقریباً 80 لاکھ گنا زیادہ کمیت رکھتا ہے اور اپنے گرد موجود مادے کو انتہائی طاقت سے اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مردان شیرگڑھ سے صبح سویرے افسوسناک خبر سامنے آگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک ہول کے گرد بننے والی اکریشن ڈسک میں مادہ انتہائی تیزی سے گھومتے ہوئے شدید حرارت پیدا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں خارج ہونے والی روشنی پوری کہکشاں کی مجموعی روشنی سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی جدید ٹیکنالوجی کائنات کے ایسے رازوں کو سمجھنے میں مدد دے رہی ہے جو اس سے قبل ممکن نہیں تھے، اور یہ دریافت کائنات کے مطالعے میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top