معاشی صورتحال خراب،بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گیا

معاشی صورتحال خراب،بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گیا

بھارت کی معاشی صورتحال میں دباؤ کے باعث بھارتی روپیہ ایک بار پھر شدید گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے اور تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی روپیہ میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 96.2275 بھارتی روپے تک پہنچ گیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈالر کی شرح 96.1350 سے نیچے تھی۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد بھارتی کرنسی پر دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کرنسی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔

Scroll to Top