بانی پی ٹی آئی سے منگل کے روز وکلا کی ملاقات کا دن مقرر کر دیا گیا، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے 6 وکلا پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو جمع کروا دی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، چنگیز خان کاکڑ، انتظار پنجوتھہ، علی زمان اور علی اعجاز بٹر کے نام شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے گی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور قانونی معاملات پر مشاورت کیے جانے کا امکان ہے۔





