مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو نئی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی کا رجحان بھی سامنے آیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شفیع جان کی لائیو پریس کانفرنس سوشل میڈیا پر بری طرح مسترد، چھ گھنٹے میں 302 ویوز اور 2 کمنٹس
یاد رہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 6، 6 روپے تک کمی بھی کی ہے، جس سے صارفین کو جزوی ریلیف حاصل ہوا ہے۔





