بلوچستان : بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 5 کان کنوں کو زندہ جبکہ ایک کی لاش نکال لی گئی۔
ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف مائینز کے مطابق گزشتہ رات کوئلے کی کان میں اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 6 مزدور اندر پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کی۔
On 22nd May, 6 miners got trapped inside a gas-filled coal mine in Duki, Balochistan.
A grueling 15-hour operation was conducted by FC Balochistan (North), Rescue 1122, Police & Civil Administration.
All 6 miners were rescued and moved to hospital for further treatment. pic.twitter.com/5iW5E2hrHV
— Black Bird (@Blaxk__Bird) May 23, 2026
حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تقریباً 14 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکال لیا گیا، جس کے بعد مزید امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔
ریسکیو آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید 20 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 4 کان کنوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو سراہا
بعد ازاں آپریشن کے آخری مرحلے میں چھٹے کان کن کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد مجموعی طور پر ریسکیو کارروائی مکمل کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان کن تقریباً 3 ہزار فٹ گہری کان میں کام کر رہے تھے۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





