اہم ملاقاتیں متوقع!وزیراعظم شہباز شریف آج سے چین کا دورہ کرینگے

اہم ملاقاتیں متوقع!وزیراعظم شہباز شریف آج سے چین کا دورہ کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف آج سے 26 مئی تک چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد پاک چین دوطرفہ تعلقات، سیاسی روابط اور معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ چین کے دوران چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی مجموعی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top