موسیقی، کتابوں اور آرٹ سے وابستگی عمر بڑھنے کی رفتار کو کم کر سکتی ہے، تحقیق

موسیقی، کتابیں اور آرٹ گیلریوں سے وابستگی بڑھاپے کی رفتار کو سست کر سکتی ہے، یونیورسٹی کالج لندن کی نئی تحقیق میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق فنونِ لطیفہ سے وابستہ سرگرمیوں جیسے مطالعہ، موسیقی سننا اور میوزیم یا آرٹ گیلریوں کا دورہ کرنا حیاتیاتی بڑھاپے کی رفتار کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ مطالعہ جرنل انوویشن اِن ایجنگ میں شائع ہوا ہے۔

ماہرین نے برطانیہ کے 3,500 سے زائد افراد کے ڈیٹا اور خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد باقاعدگی سے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں ان کی حیاتیاتی عمر نسبتاً کم اور بڑھاپے کی رفتار سست ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ہفتے میں کم از کم ایک بار ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد میں بڑھاپے کی رفتار تقریباً 4 فیصد تک کم دیکھی گئی، جو اثر ورزش کے فوائد سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل کانگو وائرس کا خدشہ، محکمہ صحت نے وارننگ جاری کر دی

محققین کا کہنا ہے کہ فنون و ثقافت ذہنی دباؤ کم کرنے، جسمانی سوزش گھٹانے اور مجموعی صحت بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں، جس سے عمر بڑھنے کا عمل سست ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top