کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ افغان بستی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچیوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں ان کی موت کی تصدیق کردی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مردان۔ ولی انٹرچینج روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق 6 زخمی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے جاں بحق بچیوں کی عمر 7 ، 8 اور 3 سال ہے جبکہ جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے، چھت گرنے سے10 افراد ملبے تلے دب گئےتھے۔