وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی دے، انہیں امید ہے کہ آج رات ہی قوم کو خوشخبری ملے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں ہونے والے حملے بھی آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان رئیلٹی چیک نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا، مختلف ایکس ہینڈلز کی متضاد شیٹس منظرعام پر آ گئیں
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل ہیں اور بھارتی فنڈنگ پر کام کر رہے ہیں تاہم پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پاکستانی افواج کی جرات اور قربانیوں سے واقف ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایک سال قبل پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر اس کا غرور توڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بی ایل اے کے دہشتگردوں نے غریب عوام کا سب کچھ جلا کر راکھ کردیا، بلوچ عوام کا بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کا مطالبہ
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آبادیوں کے درمیان طویل فاصلے اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے باعث دہشت گرد چھوٹی آبادیوں اور پہاڑوں میں پناہ لیتے ہیں،
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔





