کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں، آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہے گی، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں اور جب تک معاہدہ طے نہیں پا جاتا، پابندیاں اور ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں ہونے والے ایران نیوکلیئر معاہدے کو امریکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوباما انتظامیہ کے ناتجربہ کار افراد نے یہ معاہدہ نافذ کیا جو ایران کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانے کی جانب ایک سیدھا راستہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی دے مجھے امید ہے آج رات ہی خوشخبری ملے گی،خواجہ آصف

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ جو نیا معاہدہ کر رہی ہے وہ سابق معاہدے کے بالکل برعکس ہوگا اور اس میں سخت شرائط اور مؤثر نگرانی شامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم دونوں فریقین کو جلد بازی کی بجائے وقت لینا چاہیے۔

Scroll to Top