بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین و بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کا کوئٹہ دھماکے پر اظہار افسوس، پاکستان سے یکجہتی کا اعلان

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین اور بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے افسوسناک بم حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر وہ انتہائی رنجیدہ ہیں۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ ایک ’’مسنگ پرسن‘‘ نکلا

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

Scroll to Top