یوفون اور ٹیلی نار استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان میں موبائل فون صارفین کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آگئی، جہاںیوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد نئے برانڈ کے تحت آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق یوفون کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کا عمل مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جس میں دونوں کمپنیوں کو ضم کرکے نئے نام سے متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ درخواست بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد جمع کروائی گئی جبکہ پی ٹی اے نے بھی اس حوالے سے مشاورتی عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران مجوزہ معاہدے کی منظوری میں کئی دن لگ سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس عہدیدار

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کو یکجا کرنے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے، جبکہ ٹیلی کام ماہرین کے مطابق اس انضمام کے بعد ملک میں فور جی اور مستقبل کی فائیو جی سروسز میں نئی سرمایہ کاری اور نیٹ ورک اپ گریڈیشن کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

Scroll to Top