ٹانک، چیسن کچ میں بنیادی مرکز صحت اور مڈل اسکول کو دھماکے سے نقصان، جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹانک کے علاقے گاؤں چیسن کچ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد کے ذریعے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کو تباہ کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسی علاقے میں گورنمنٹ مڈل اسکول کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے، جس سے عمارت کو جزوی طور پر نقصان ہوا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





