مسافروں کیلئے خوشخبری،کوئٹہ سے ٹرین سروس دوبارہ بحالی کا اعلان

مسافروں کیلئے خوشخبری،کوئٹہ سے ٹرین سروس دوبارہ بحالی کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کی سروس معطل کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے مقام پر گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی اقدامات میں بہتری کے بعد ٹرین سروس کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top