حوثیوں نے سعودی عرب کے تین شہروں پر مزید حملے کر دیئے، حملوں میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے مطابق خمیس مشیط، ابہا اور طائف کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب نے تیل تنصیبات کے تحفظ کیلئے برطانیہ سے فوجی تعاون مانگ لیا۔
برطانوی وزیراعظم سعودی عسکری معاونت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، حملوں سے سعودی تیل تنصیبات کو خطرہ اور برطانیہ کو معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
واضح رہے کہ اس سے پہلے یمنی حوثیوں نے سعودی عرب میں فوجی اڈے پر حملے کا دعویٰ کیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، طیاروں کے ہینگرز، ریڈارز، رن ویز اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں درجنوں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کئے گئے۔





