2000 سی سی تک مقامی ہائبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت 2000 سی سی تک انجن رکھنے والی مقامی ہائبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم کردی ہے۔ نئی ترمیم کے تحت 2000 سی سی تک کی وہ ہائبرڈ گاڑیاں جو ملک میں تیار کی جائیں گی، سیلز ٹیکس استثنیٰ کے دائرے میں شامل ہوں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ہائبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کروم میں پی ڈی ایف فائلز کو ٹرانسلیٹ کرنا اب ہوگا آسان

نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس قوانین میں کی جانے والی یہ نئی ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد 2000 سی سی تک انجن والی مقامی طور پر تیار ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں سیلز ٹیکس استثنیٰ سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top