کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے چھٹی کے دن بڑی خبر آگئی ،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی ۔
نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اُٹھانے کیلئے بے تاب ہیں ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 25 سال بعد نیوزی لینڈ اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے ، شائقین کرکٹ کو بڑے مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے فائنل ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ اکہ یہ کنڈیشن سے واقف ہیں ، پچ وایسی ہی ہوگی کوشش ہوگی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں ، پوری ٹیم کے اندر بہتر ین ہم آہنگی ہے
۔
کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت کو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، کنڈیشنز ان کیلئے تھوڑی موزوں ہوسکتی ہیں مگر ہم اچھے کھیل سے کامیابی کیلئے پر اعتماد ہیں ۔