جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں فائرنگ، مویشی منڈی آیا ہوا نوجوان جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

نورعلی وزیر

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں واقع مویشی منڈی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیرنوجوان جاں بحق اور اس کا بھتیجا زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق منڈی میں خرید و فروخت کے دوران دو گروہوں میں اچانک مسلح تصادم شروع ہوا، جس کی زد میں وہاں موجود راہگیر بھی آ گئے۔

افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مصطفیٰ نور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سینئر صحافی حمزہ محسود کا چچا زاد بھائی اور گاؤں اوسپاس کا رہائشی تھا۔

مصطفیٰ نور مویشی منڈی میں جانور خریدنے کے لیے آیا تھا لیکن فریقین کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اس کے بھتیجے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول کی میت آبائی گاؤں اوسپاس پہنچا دی گئی ہے جہاں آج ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top