پی ٹی آئی نے ترقی کی بجائے صرف جذباتی نعروں پر ووٹ لیا، سید محمد علی شاہ باچا

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف آج کس بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ ان کی تمام تر سیاست صرف ایک شخص کو جیل بھیجنے یا باہر نکالنے کے گرد گھومتی رہی ہے۔

سید محمد علی شاہ باچا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی روزگار، سڑکوں، نہروں یا عوامی فلاح کے منصوبوں کی بات نہیں کی۔ انہوں نے گزشتہ دو انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام سے صرف جذباتی بنیادوں پر ووٹ لیے گئے لیکن پندرہ سالہ اقتدار کے باوجود وہ ایک بھی نیا اسکول، کالج یا ہسپتال دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے مستقبل کو پہچانیں اور جھوٹے وعدوں اور غلط نعروں کی سیاست کو مسترد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے صرف جھوٹے دعووں سے عوام کو بہلایا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان جذباتی سیاست کے بجائے حقیقی ترقی کا ساتھ دیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top