وسیم اکرم کی حج کے دوران بولنگ کے انداز سے شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم جمرات میں رمی کے دوران کنکریاں اپنے مخصوص بولنگ اسٹائل میں پھینکتے ہیں، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو کرکٹ بولنگ ایکشن سے تشبیہ دی ہے۔ ویڈیو میں وہ کنکریاں پھینکنے کے بعد وکٹ لینے جیسا جشن مناتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے وسیم اکرم کے اس انداز کو دلچسپ اور منفرد قرار دیا ہے، جبکہ بعض صارفین کی جانب سے اسے حج جیسی مقدس عبادت کے ساتھ جوڑنے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرمی نے ڈیرے ڈال دیے، مگر بادل کہاں اور کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اس موقع پر سابق قومی کپتان مصباح الحق اور قومی کرکٹر شرجیل خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے بھی حج کی سعادت حاصل کی۔

اس سے قبل بھی وسیم اکرم اور مصباح الحق کی سابق اوپنر سعید انور کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے اور صارفین مختلف نوعیت کے تبصرے کر رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top