نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا جبکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔
انہوں نے اہم عالمی و علاقائی معاملات پر باقاعدہ رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی: کورم کی نشاندہی کے باوجود پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آنے والے اجلاس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔





