خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Pakistan SCO Summit 2026

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے نشیبی اضلاع پشاور، مردان اور صوابی میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔ دیر، چترال، سوات اور کوہستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ڈی جی خان اور مری کے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری اور گلیات سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی: کورم کی نشاندہی کے باوجود پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پر شدید آندھی اور ژالہ باری سے کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top