اعجاز آفریدی
پشاور: گارگورو ڈیم جرجڑی منڈے شمشتو ایف آر پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق متنی حسن خیل کا رہائشی نوجوان عامر ڈیم میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی جسد خاکی ڈیم سے برآمد کر لی۔
یہ بھی پڑھیں : عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، کنڈ پارک میں افسوسناک واقعہ
بعد ازاں لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نہروں، دریاؤں اور ڈیمز جیسے گہرے پانی کے مقامات پر نہاتے وقت انتہائی احتیاط برتی جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
ادارے نے مزید کہا ہے کہ گرمی اور عید تعطیلات کے دوران سیاحتی اور آبی مقامات پر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔





