ایشیا انڈر 18 ہاکی کپ! پاکستان نے پہلے میچ میں چین کو شکست دیدی

ایشیا انڈر 18 ہاکی کپ! پاکستان نے پہلے میچ میں چین کو شکست دیدی

ایشیا انڈر 18 ہاکی کپ، پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے کر شاندار آغاز کر دیا

ایشیا انڈر 18 ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے ہی میچ میں چین کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں دو گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول اسکور کر کے پاکستان کو برتری دلائی، جبکہ پانچ منٹ بعد عدیل نے ایک اور گول کر کے اس برتری کو دگنا کر دیا۔

دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول نہ کیا جا سکا، تاہم پاکستان نے دفاعی کھیل کو مؤثر انداز میں جاری رکھا۔

آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے ایک اور گول اسکور کر کے پاکستان کی برتری کو 0-3 تک پہنچا دیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو سراہا۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا، جہاں ٹیم سے ایک اور بہترین کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top