AI کمپنی اینتھروپک کی مالیت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت اے آئی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اے آئی کمپنی اینتھروپک کی مالیت تقریباً 965 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو اسے دنیا کی سب سے قیمتی اے آئی کمپنیوں میں شامل کرتی ہے۔

کمپنی نے اپنے جدید اے آئی ماڈل کلاڈ اوپس 4.8 بھی متعارف کرا دیا ہے جس میں کوڈنگ، استدلال اور پیچیدہ کاموں کی انجام دہی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نیا ماڈل زیادہ مؤثر اور قابلِ اعتماد نتائج فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کمپنی کا بڑا منصوبہ، نئی اے آئی ڈیوائس سے متعلق حیران کن خبر

ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کی صنعت اب صرف چیٹ بوٹس تک محدود نہیں رہی بلکہ کاروبار، تعلیم، صحت، مالیات اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تیزی سے استعمال ہو رہی ہے، اسی وجہ سے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

Scroll to Top