چارسدہ میں دوستی سے انکار پر افسوسناک واقعہ، نوجوان قتل

چارسدہ میں تنگی کے علاقے جرعہ میں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر 17 سالہ نوجوان عادل کو قتل کر دیا گیا۔

مقتول کے والد نے پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نامزد ملزمان تاحال آزاد گھوم رہے ہیں اور اہلِ خانہ کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، پشتخرہ بالا میں نوجوان قتل، گھر سے لاپتہ 25 لاکھ روپے بھی غائب

مقتول کے والد نے ڈی پی او چارسدہ وقاص خان اور ڈی ایس پی تنگی گلشید خان سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل کے لیے گاؤں میں دکان بھی قائم کی تھی، مگر ملزمان نے ان کے جگر گوشے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Scroll to Top