سلمان علی خان
بنوں: تحصیل سب ڈویژن وزیر کے علاقے ڈریوبہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سب ڈویژن وزیر ڈریوبہ کے امیر ملک زئی علی رحمان جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملک زئی علی رحمان جے یو آئی سب ڈویژن وزیر ڈریوبہ کے امیر تھے اور نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے تو واپس آجاؤ، پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو، سہیل آفریدی کی گرفتاری پر طنزیہ تبصرے
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔





