کامران علی شاہ
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی عبوری ضمانت کی درخواست مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو منتقل کردی۔
درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں قرار دیا گیا کہ درخواست کی سماعت کا دائرہ اختیار چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس ہے، اس لیے کیس چیف جسٹس کو منتقل کیا جاتا ہے۔
عدالت نے امجد علی خان کی عبوری ضمانت کی درخواست مزید کارروائی اور سماعت کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ٹک ٹاک پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے 2 افراد گرفتار
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق تھانہ کوکارئی، ضلع سوات میں امجد علی خان کے خلاف 9 اپریل کو دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ مقدمے میں امجد علی خان کو نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے گرفتاری سے قبل عبوری ضمانت کے حصول کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
عدالتی حکم کے مطابق اب امجد علی خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کریں گے۔





