آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نےشہریوں کو نوید سنادی

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نےشہریوں کو نوید سنادی

Pakistan SCO Summit 2026

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج سے ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث کئی شہروں میں دو سے تین روز تک بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بٹگرام، ایبٹ آباد، کالام، سوات، مالاکنڈ، بنوں اور کوہاٹ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے مری، گلیات، سرگودھا، اٹک، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ نارووال اور فیصل آباد کے چند علاقوں میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے بہاولپور، خان پور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم نصیر آباد، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل اور خضدار کے بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،پنجاب میں چند مقامات پر موسلاھاربارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top