خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے وتقرریاں

Pakistan SCO Summit 2026

محمد اعجاز آفریدی

خیبر پختونخوا حکومت نے بیوروکریسی میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے دو سینئر افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سروسز محمد شعیب کو ڈپٹی کمشنر بٹگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بٹگرام میں تعینات ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری سروسز لگا دیا گیا ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کیے گئے ان تبادلوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top