دعا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں،بلاول

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شام ،فلسطین اورلبنان میں مسلمانوں کو شہید کیا جارہاہےاور امن کے قیام کیلئے اس وقت جو کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ادا کررہے ہیں اس پر ہرپاکستانی فخر بھی محسوس کرتا ہے اور دعاگو بھی ہے کہ وہ کامیاب ہو اور بہت ضروری ہے کہ یہ امن کی کوشش کامیاب ہوں ۔

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

Scroll to Top