سوات:غیر قانونی افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

سوات:غیر قانونی افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

شہزاد نوید
ضلعی انتظامیہ سوات نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تقریباً 1800 افغان شہریوں کو رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے سی سی اور پی او آر کارڈ رکھنے والے ایسے افغان شہری، جو حکومتی ہدایات کے تحت وطن واپسی کے پابند ہیں، انہیں فوری طور پر افغانستان روانہ ہونے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : افغان مہاجرین کو مکانات اور دکانیں کرائے پر دینے والوں کے گرد گھیرا تنگ ، حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا

حکام کے مطابق مقررہ مدت کے اندر وطن واپس نہ جانے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکومتی پالیسی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی غیر قانونی طور پر قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Scroll to Top