غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی، سوات سے 1807 افراد واپس بھیج دیے گئے

پاک افغان سرحد دوبارہ کھل گئی، کتنے خاندان افغانستان روانہ ہو گئے؟جانئے

Pakistan SCO Summit 2026

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے پاک افغان سرحد دوبارہ کھول دی گئی ہے، جس کے بعد واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران 250 افغان خاندان اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ سرحد کھلنے کے بعد مختلف علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

حکومت کی پالیسی کے تحت بارڈر کو خصوصی طور پر رضاکارانہ واپسی کے عمل کے لیے فعال بنایا گیا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کو منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو سرحد پار منتقل کرنے والی تقریباً 200 گاڑیاں بھی افغانستان تک جانے کے بعد واپس پاکستان داخل ہو چکی ہیں۔ یہ گاڑیاں مہاجرین اور ان کے سامان کو منتقل کرنے کے بعد خالی واپس آئیں۔

سرکاری حکام کے مطابق اس عمل سے واپسی کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید افغان خاندانوں کی واپسی متوقع ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top