بھارت کی ایما پر بھونکنے والاباہوت بلوچ اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے ٹوٹر سے فارغ

ٹوئٹر (ایکس) پربھارت کی ایما پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والا ہینڈل باہوت بلوچ مستقل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ اکاؤنٹ ریاست پاکستان کے خلاف گمراہ کن اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

باہوت بلوچ کو پاکستانی حکام کی جانب سے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا مبینہ سہولت کار قرار دیا گیا تھا۔

حکومتِ پاکستان بی ایل اے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہےجس پر ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد پرتشدد کارروائیوں کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں بی ایل اے کے حملے کے پیچھے اسرائیل ملوث ہے،سابق سی آئی اے ریسرچر لاری جانسن کا دعویٰ

مذکورہ اکاؤنٹ کے ذریعے عسکریت پسند بیانیے کو فروغ دیا جا رہا تھا جبکہ مبینہ طور پر تنظیم سے وابستہ افراد سے آن لائن رابطے بھی قائم رکھے گئے۔

Scroll to Top