خیبر پختونخوا سے افسوسناک خبر آگئی

خیبر پختونخوا سے افسوسناک خبر آگئی

مانسہرہ کے قریب ہزارہ موٹروے پر کڑمنگ کے مقام پر کوسٹر اور مہران گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی بٹل اسٹیشن سے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ حادثے میں نثار نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ عدنان، خورشید اور سلمان زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد موٹر وے پولیس کی ایمبولینس کے ذریعے شنکیاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی میت قانونی کارروائی کے لیے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے بٹل ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top