صوبائی دارالحکومت میں پیٹرول کی قلت، ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا

صوبائی دارالحکومت میں پیٹرول کی قلت، ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا

بلوچستان،کوئٹہ میں پیٹرولیم بحران شدت اختیار کر گیا، قیمتیں 500 روپے فی لیٹر تک جا پہنچیں، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کے باعث مختلف علاقوں میں قیمتیں بڑھ کر 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں، جس کے بعد شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت کے باعث متعدد پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں، جبکہ جو پمپس کھلے ہیں وہاں شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ صورتحال کے باعث عوام کو شدید ذہنی دباؤ اور مشکلات کا سامنا ہے۔

اندرون بلوچستان، خصوصاً نوشکی، خاران اور لورالائی میں بھی پیٹرول کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے، جہاں غیر معمولی مہنگائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن قیام الدین آغا کے مطابق شکار پور سے پیٹرول کی سپلائی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ایک سے دو روز میں صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے کے باعث پمپس پر رش بڑھ گیا ہے، تاہم شہر میں آج تقریباً 6 لاکھ لیٹر پیٹرول فراہم کیا گیا ہے تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

Scroll to Top