وفاقی بجٹ 27-2026 کا اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ، ایوان صدر کو سمری موصول

وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔

بجٹ اجلاس کی یہ سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حتمی منظوری کے لیے ارسال کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی تاہم بعد میں اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

تاریخ میں تبدیلی کی بڑی وجہ گزشتہ روز حکومت اور پیپلزپارٹی کی مشاورتی نشست میں ہونے والا وہ بڑا بریک تھرو ہے جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کا مالی سال 2026-27 کے لیے 310 ارب کا ترقیاتی بجٹ، تفصیلات سامنے آگئیں

دونوں اتحادی جماعتوں کے مابین پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کا حجم تقریباً 200 ارب روپے تک بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے باقاعدہ بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل وفاقی کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اس خصوصی اجلاس میں وزراء کو نئے وفاقی بجٹ کے اہم نکات اور دستاویزات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

Scroll to Top