خیبرپختونخواحکومت کی ناقص کارکردگی پر پی ٹی آئی رہنما اور کارکن سخت ناخوش، حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے، مسائل کے حل پر توجہ نہ دینے کی صورت مین احتجاج کی دھمکی دے دی۔
چند دن پہلے ہونے والے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے اب بھی پشاور اہم مسائل سے دوچار ہے۔
اعلامیے کے مطابق پشاور شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے، شہر میں سیورج کا ںظام تباہ ہے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے، پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ایک جگہ دو سال سے تعینات ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ
بیشتر علاقے سٹریٹ لائٹنگ نہیں ، سیف سیٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا اب تک عمل درآمد نہ ہوسکا، کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے پشاور کا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہا ہے۔
فوکل پرسن وزیراعلی برائے پشاور میگا پراجیکٹس ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں میگا پراجیٹس پر کام جاری ہے، اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئے ہیں اُس پر عمل درآمد ہوگا۔