شمالی وزیرستان،سکیورٹی وجوہات پر آج کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان،سکیورٹی وجوہات پر آج کرفیو نافذ

ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے پیش نظر عوام کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ ’اطلاعِ عام‘ کے مطابق آج بروز ہفتہ 06 جون 2026 کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع بھر میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت متوقع ہے، جس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات کے دوران اپنی روزمرہ سرگرمیوں کو محدود رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث ضلع میں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک پہلے سے عائد پابندی بدستور نافذ العمل رہے گی، جس کے دوران عوام کی نقل و حرکت مکمل طور پر محدود ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی یا مشکلات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top