ابھیشک شرما نے افغان بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے، تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناڈالا

ابھیشک شرما نے افغان بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے، تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناڈالا

بھارت کے جارحانہ بیٹرابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں  بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ارون جیٹلی سٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور افغان بولرز کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر سنچری سکور کر ڈالی۔

ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 11 شاندار چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

ابھیشیک شرما کی دھواں دار اننگز کی بدولت بھارت نے افغانستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹوں پر 221 رنز سکو رکیے،جواب میں افغانستان کی ٹیم صرف 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں بھارت نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری فل ممبر ممالک ( ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے ملک) کے کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی 20 سنچری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں اہم ریکارڈ توڑ دیا

ابھیشیک شرما نےزمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 33، 33 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

تاہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ، جس میں غیر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑی ہیں، ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے پاس  ہے، جنہوں نے 2024 میں قبرص کے خلاف صرف 27 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

ترکیہ کے محمد فہد 2025 میں بلغاریہ کے خلاف 29گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Scroll to Top